Advertisement

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

student

11سالہ بچے نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔

کراچی کے رہائشی گیارہ سالہ لڑکے ایماز علی ابڑو نے بھارتی نوجوان کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ایک منٹ میں 57 ممالک کا نام لے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

 کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے رہائشی 11 سالہ ایماز علی ابڑو نے چھوٹی سی عمر میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔

گیارہ سالہ لڑکے نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ 57 ممالک کے نام لے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا ساتھ ہی انہوں نے بھارتی نوجوان واجو بھالو کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ہونہار بچے کا اپنی کامیابی کا کریڈٹ والدین اور استاد کو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس میں میرے والدین کی دعائیں اور اساتذہ کی محنت شامل ہے۔اللہ کا شکر ادا کرنا چاہتا ہوں کہ اللہ نے مجھے اتنی عزت دی، مجھے سکھایا گیا کہ کیسے ریکارڈ توڑنا ہے، میرے دادا دادی کی دعائوں سے اس مقام پر پہنچا ہوں۔

Advertisement

بچے نے کہا کہ سوشل اسٹڈیز میں شروع سے ہی زیادہ نمبر لاتا رہا ہوں، یہ میرا پسندیدہ مضمون ہے اسی لیے ممالک کے نام پر توجہ دی، استاد نے مجھے گنیز ریکارڈ کی کچھ کیٹگریز دکھائیں، جیوگرافی اور میتھ کی کیٹگری مجھے زیادہ پسند آئی اس وجہ سے یہ کیٹگری منتخب کی۔میں اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں اور دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں کہ ہمارا ملک کسی ملک سے کم نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version