Advertisement

جمائماکامفتی کفایت اللہ کےدعوےپرمضحکہ خیزردعمل کااظہار

Jamaima Reply

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ کی جانب سےجمعیت علمائے اسلام (ف) کےرہنما مفتی کفایت اللہ کے دعوے پرمضحکہ خیر انداز میں ردعمل کااظہار کیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرمضحکہ خیزاندازمیں ٹویٹ کرتے ہوئےجمائمانے کہا کہ بظاہرمیراایک کزن ہے جس کا نام وکی ہے، اور وہ وکی لیکس جو کہ ایک صیہونی سازش کے تحت عمران خان کےصیہونی ایجنڈےکوسپورٹ کرتاہے،اس  کابانی ہےاور یہ انکشافات ایک نام نہادمولوی نے کیےہیں‘۔

https://twitter.com/Jemima_Khan/status/1192040422144716804

جمائماگولڈ اسمتھ کی جانب سےمزاحیہ اندار میں ٹویٹ میں مزیدکہاگیاکہ ’اب لوگ انتظار فرمائیں، میرے اور بھی کزنز’پانامالیکس‘ اور ’وکیپیڈیا‘ بھی جلدتلاش کرلیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ مفتی کفایت اللہ نے ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک میں صیہونی سازش کررہے ہیں اور انہوں نے دعویٰ کرتےہوئے کہا کہ وکی لیکس کووکی نام کاایک صیہونی چلا رہاہے جو کہ جمائماکاکزن ہے اور جمائما،وکی اوروزیراعظم پاکستان عمران خان مل کرصیہونی سازش کررہے ہیں۔

مفتی کفایت اللہ نےیہ بھی  دعویٰ کیاکہ اپنےکیے گئےدعوے کی تحقیق کرکے آئے ہیں اور یہ سب ایک ایجنڈے کاحصہ ہیں۔

جےیوآئی (ف) کے رہنما کےمخحکہ خیزدعوے پرنجی ٹی وی چینل کےاینکر پرسن نے انہیں جواب دیا کہ وکی لیکس کاکسی بھی وکی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ ایک آسٹریلوی ایڈیٹراورپبلشرجولین اسانج کی ویب سائٹ ہےجوکہ خفیہ معلومات شائع  کرتی ہے اور اس سلسلے میں جولین اسانج امریکہ کو مطلوب ہیں۔

Advertisement

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مفتی کفایت اللہ کے دعوے پرردعمل کا اظہار کیاگیاہے۔

ایک ٹویٹ صارف نے کہاکہ جیسے وکی جمائماکے کزن ہیں بالکل اسی طرح وہ پاناما کی بھی کزن ہوں گی لیکن وہ یہ بات نہیں جانتیں۔

https://twitter.com/AbbasiHumayun/status/1192205497329442818

https://twitter.com/Jemima_Khan/status/1192040422144716804

https://twitter.com/UzmaKhanJIT/status/1192115698383904768

https://twitter.com/Masoodk51214/status/1192108412462649345

Advertisement

https://twitter.com/Imranist_01/status/1192090333229793280

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
پُراسرار آسمانی شے، خاتون کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
سانحہ سوات؛ ہیلی کاپٹر نہ آیا، قیمتی جانیں چلی گئیں، خیبرپخوتنخوا حکومت پر کڑی تنقید
نوجوانوں کا خبروں کے لیے سوشل میڈیا پر انحصار بڑھ رہا ہے: رائٹرز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ
یوٹیوب، سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز سے کمائی پر ٹیکس عائد، نیا قانون نافذ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version