Advertisement

ایرانی حسینہ نےکینیڈاسےپناہ لینےکی درخواست کردی

ایرانی ملکہ حسن بہارےزارےکی جانب سےفلپائنی دارالحکومت منیلا کے ائیرپورٹ پرگرفتاری کے بعدکینیڈین حکومت سےپناہ لینےکی درخواست کردی گئی۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی حسینہ کوتہران میں موجود مُلاتنظیم کی جانب سے شدید تنقید کا سامناتھا، بہارے گزشتہ 3ہفتوں سےمنیلا میں ایرانی حکومت کی درخواست پرزیرحراست ہیں۔

ایرانی حسینہ بہارے کا کہاہے کہ اگر ناہیں ایران ڈی پورٹ کردیا گیا تو انہیں قیداورپھانسی کا ڈرہے۔بہارے کا کینیڈین حکومت سے پناہ کی درخواست کرتےہوئے کہناہے کہ ’فلپائن محفوظ ٹھکانہ نہیں، اسلیے کینیڈین حکومت سے درخواست ہے کہ مجھےوہاں پناہ دی جائے تاکہ میں خود کومحفوظ اور آزادسمجھ سکوں۔ میری درخواست محض میری حفاظت ہے‘۔

Advertisement

انسانی حقوق کی تنظیم ون فری ورلڈانٹرنیشنل کاکہناہے کہ ایران انٹرپول سےحکومت کیخلاف تنقید کرنےوالوں کوتنگ کرنےکیلئے سازش کررہاہے۔

ون فری ورلڈانٹرنیشنل کاکہناہے کہ ایران نےانٹرپول سےریڈنوٹس جاری کروانے کیلئےایرانی حکومت پرحملے کاالزام بھی لگایاہے، جس کے باعث بہارے پر فلپائن میں دوبارہ داخلےپر بھی پابندی لگ سکتی ہے۔

 ایرانی حسینہ بہارےفلپائن میں ڈینٹل میڈیسن کی طالبہ ہیں اور 2018کےمنیلا میں ہونے والے مقابلہ حسن میں ایران کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ فلپائنی حکومت کی جانب سےبہارے کی پناہ کی درخواست پہلے ہی مسترد کی جاچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
Advertisement
Next Article
Exit mobile version