Advertisement

رابی پیر زادہ کا طویل عرصے بعد ویڈیو پیغام جاری

رابی پیر زادہ

گلوکارہ رابی پیرزادہ کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اب ان کی زندگی اللہ اوراس کے نبیﷺ کی تعلیمات  کے مطابق ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جاری کردہ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ لوگوں نے میرے متعلق کہا کہ جب بھی مشکل وقت آتا ہے اللہ کے قریب ہوجاتی ہیں لیکن میں سافٹ ویئر انجینیئر ہوں اور بہت کم عمری میں ہی شہرت اور پیسے بھی ملے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں واضح طور پر کہا ہے کہ میں سات برس کی عمر سے نماز پڑھ رہی ہوں، اب تک یہ سلسلہ جاری ہے، جنہوں نے میرے ساتھ کام کیا وہ میرے کردار کے گواہ ہیں اور میں جو کام کرنا چاہتی تھی ، میری ہر خواہش پوری ہوئی ہے۔

اپنی ویڈیو میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں دوبارہ شوبز میں واپسی کا سوچ رہی تھی کہ قرانی تعلیمات نے میری رہنمائی کی، اس مشکل دور میں میری بہت سے علما سے بھی ملاقات ہوئی

ویڈیو کے اختتام میں گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میرے اور کشمیری بہن بھائیوں کے لیے دعا کیجیئے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گلوکارہ کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے موسیقی کی دنیا چھوڑ کر نعت خواں کی حیثیت اختیار کرنے کا انکشاف کیا تھا جس پر لوگوں کی جانب سے بہت سوالات بھی کئے گئے تھے۔

Advertisement

یاد رہے کہ حال ہی میں گلوکارہ کی چند نازیبا تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد رابی پیرزادہ نے میڈیا انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
Advertisement
Next Article
Exit mobile version