پولیس موبائل ٹک ٹاک ویڈیوکےلئےحاضر ِخدمت

ایک بار پھرپولیس موبائل حاضر ِخدمت ہے،ارے مدد کےلئےنہیں بلکہ ٹک ٹاک ویڈیوکےلئے ۔
جی ہاں ، شہر قائد کی پولیس موبائل شہریوں کے لیے دستیاب ہویانہ ہو، سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے لیے پولیس موبائل ہردم حاضر ہے۔
ایک بار پھر پولیس کی موبائل استعمال کرتےہوئے ایک اور نوجوان کی ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
https://www.tiktok.com/@shaheenmuneer5/video/6783153301107035393
ایک بار پھر ٹک ٹاک پرنوجوان کی پولیس موبائل میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں نوجوان ایکشن مارتے ہوئے پولیس موبائل سے اترتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ میں ایک گانا بھی سنائی دے رہا ہے۔
ٹک ٹاک ویڈیوزمیں نوجوان کے پاس سندھ پولیس کی موبائل کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی نظرآرہےہیں۔
اس سے قبل بھی ایسی ہی ایک ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی تھی ایس ایچ اومیٹھادرشبانہ جیلانی کی پولیس موبائل میں ماڈل علینہ نے ٹک ٹاک ویڈیوبنائی تھی۔
جس کے بعد ایس پی سٹی نےاس واقعے پر خاتون افسرشبانہ جیلانی کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
واضح رہےکہ سوشل میڈیاایپ ٹک ٹاک پراسٹنٹ اوردیگراسٹائل میں ویڈیو بنانا عام ہوگیاہے۔ ٹک ٹاک اسٹار نہ صرف عوامی جگہوں بلکہ سرکاری دفاتر اورحساس جگہوں پربھی ویڈیوبناتےہیں۔
گزشتہ برس ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی بھی دفتر خارجہ پربنائی گئی ویڈیووائرل ہوگئی تھی جس کے بعد حکومتی نمائندوں اور اداروں کوتنقید کانشانہ بنایا گیا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News