Advertisement

فخرعالم کاذخیرہ اندوزوں،منافع خوروں کوپیغام

پاکستانی گلوکارو میزبان فخرِعالم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے استعمال کیے جانے والے ماسک کوذخیرہ کرنے والوں اور منافع خوروں سےکو پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے فخرعالم نےماسک ذخیرہ کرنے والوں اور اس کا دوگنا منافع لینے والوں سے التجا کی ہےکہ وہ ایسا نہ کریں بلکہ خدا کا خوف کریں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق کے بعد  کراچی سمیت دیگر شہروں کے میڈیکل اسٹورزسے ماسک غائب ہوگئے اور ان کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ بھی ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پراس حوالے سے لوگوں نےشکایت کے طور پر ویڈیوز شیئر کیں اوربتایاکہ میڈیکل اسٹورز پرعام ماسک کا ڈبہ جو کہ 300 یا 400 کا باآسانی مل جاتا تھا لیکن اب وہ ہزاروں میں مل رہا ہے جب کہ متعدد میڈیکل اسٹورز میں ماسک موجود ہی نہیں۔ جس پرفخرِعالم کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا۔

فخرِ عالم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’اس وقت کورونا وائرس کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں، پوری دنیا کی طرح ہمیں بھی اس چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ہمیں بھی احتیاط اور خیال رکھا ہوگا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اس صورتحال میں ہمیں پریشانی سے گریز کرنا ہوگا لیکن ساتھ میں وہ تمام لوگ جو ماسک کا کاروبار کر رہے ہیں جو ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں، جنہوں نے قیمتیں بڑھا دی ہیں، مجھے بے حد دکھ ہورہا ہے، آپ لوگ کیا سوچتے ہیں‘۔

فخرِ عالم نے کہا کہ ’آپ لوگ جو قیمتیں بڑھا رہے ہیں یا ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں تو آپ لوگوں کو اس چیز سے محروم کر رہے ہیں جس سے اس بیماری کو روکا جاسکتا ہے، آپ سمجھتے ہیں کہ تھوڑا سا منافع کما کر آپ اپنے گھر والوں کو، بچوں کو کھلا پلا سکیں گے یا کوئی نئی چیز خرید کر دے دیں گے‘۔

Advertisement

اس طرح سے کرنے سے پورے شہر میں بیماری پھیل جائے، کیا اس سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

فخرِ عالم نے مزید کہا کہ ’یہ بیماری آپ کے گھر پر بھی دستک دے سکتی ہے، آپ کے بچے بھی اس بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں، اس وقت تو آپ کی طرف سے لوگوں کو ماسک بانٹنے چاہئیں، ایک دوسرے کا خیال رکھنے کے بجائے آپ ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں‘۔

اداکارنےذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کو کہا کہ آپ اپنی آخرت کے بارے میں ہی سوچ لیں، آپ پروردگار کو کیا بولیں گے کہ میں نے قیمتیں بڑھا دیں تاکہ میں اپنے گھر والوں کا خیال رکھ سکوں، آپ لوگ خدا کا خوف کریں‘۔

ویڈیو کے آخر گلوکارکا کہناتھا کہ’ہمیں بحیثیت قوم مل کر اس چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا، ان فضول حرکتوں سے گریز کریں، میری آپ سب سے التجا ہے کہ ایسا مت کریں‘۔

خیال رہے کہ چین سے پھیلے والا کورونا وائرس اب تک دنیا کے تقریباً 30 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version