Advertisement

ڈراماسیریل عہد وفامیں بھارتی پائلٹ کی گرفتاری، میجرہمایوں کی انٹری وائرل

ڈراماسیریل ’’عہدوفا‘‘ کی آخری قسط کا ٹریلر جاری ہوا ہے جس میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری اورمیجرہمایوں کی انٹری کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق آئی ایس پی آر کے تعاون سے پیش کیے جانے والے ڈرامے’’عہد وفا‘‘ کی آخری قسط کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے جس میں میجر ہمایوں کی انٹری اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری کو سب سے زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

میجر ہمایوں کا کردار اداکار ہمایوں سعید اداکررہے ہیں جو ٹریلر میں گرفتار بھارتی پائلٹ سے سوالات کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جب کہ ہمایوں سعید کا لہجہ دیکھ کر بھارتی پائلٹ کی حالت نہایت خراب ہورہی ہےاور وہ سوالوں کے جواب دینے کے بجائے کہہ رہا ہے’’مجھے باتھ روم جانا ہے‘‘۔

ڈرامے میں  ہمایوں سعید کی انٹری سے ان کے مداح بے حد خوش اور پرجوش ہیں اور بے چینی سے ڈرامے کی آخری قسط کا انتظار کررہے ہیں جوکہ 14 مارچ کو سینما گھروں میں بھی دکھائی جائے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ ڈراماسیریل ’’عہدِ وفا‘‘ چار دوستوں کی کہانی پر مبنی ہےجوکہ احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، وہاج علی اور علی اکبر نے نبھائے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version