Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ نےمودی کو’چائے والا‘ کہہ دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے دو روزہ دورے پر بھارت میں موجود ہیں  جہاں گجرات کے احمد آباد ایئر پورٹ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔

بھارت میں امریکی صدر کے دورے کے اس حوالے سے ’نمستے ٹرمپ‘ کے نام سے خصوصی ریلی کا بھی انعقادکیاگیاہے جس سے خطاب کے دوران امریکی صدر روائتی انداز اپناتے ہوئے جہاں بھارتیوں کو محنت کرنے والا قرار دیا تو وہیں وزیراعظم نریندر مودی کی مثال دی اورکہا نریندر مودی ایک ”چائے والا“ تھا۔

اس دوران انہیں امریکی صدرکو مقبوضہ کشمیر ، شہریت ترمیمی بل ،احتجاجی مظاہرے کچھ بھی نظر نہ آیا اور انہوں نے بھارتی جمہوریت کو ایک معجزہ بھی قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوروزہ دورے پر آج ہی بھارت پہنچے ہیں۔

دوسری جانب ہندوستان کے دارلحکومت دہلی اور علی گڑھ سمیت دیگر شہروں میں مودی حکومت اور متنازع شہریت بل کیخلاف بھرپور احتجاج جاری ہے۔

Advertisement

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ بھارت انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے لیے درد سر بن گیا ہے۔ دیوار کھڑی کرکے شہر کا گند تو چھپا دیا لیکن سیاسی گند ابل ابل کر سڑکوں پر آ رہا ہے۔

ٹرمپ کی آمد قریب آتے ہی دہلی سمیت ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔دہلی کے علاقے موج پور میں ہفتہ کی رات کو دو سو خواتین نے شہریت بل کے خلاف دھرنے کا آغاز کیا۔ ریلی کا جواب ریلی سے دینے کے لیے بی جے پی کے انتہا پسند آ گئے اور مظاہرین پر پتھراؤ شروع کیا جس کے بعد دارالحکومت میدان جنگ بن گیا۔

دہلی پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا بے دریغ استعمال کیا جبکہ فوج کو بھی طلب کر لیا گیا۔ صورتحال کے پیش نظر میٹرو سٹیشنز بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

اُدھر علی گڑھ میں بھی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔ احتجاج کی اجازت نہ ملنے پر علی گڑھ کی خواتین کا چوبیس گھنٹے سے پولیس سٹیشن کے باہر دھرنا جاری تھا جسے منتشر کرنے کے لئے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا۔اتر پریش کے سابق گورنر عزیر قریشی بھی شہریت بل کے خلاف احتجاج کرتے مظاہرین سے جا ملے۔

دلت تنظیم بھیم آرمی کی اپیل پر مہاراشٹرا سمیت بھارت کے مختلف علاقوں میں شہریت بل اور نچلی ذاتوں کے کوٹے کے لئے احتجاج جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version