سجل علی نے احد کے ساتھ نکاح پڑھوا لیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ترین جوڑی اداکار سجل علی اور احد رضا میر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، مداحوں کی پسندیدہ ترین جوری نے ابوظہبی میں سادگی سے نکاح کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پراداکار احد اور سجل ’ساحد‘ کے نکاح کی ویڈیو وائرل ہورہی ہےجس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احد رضامیر اپنی فیملی کے ہمراہ نکاح خواہ کے ساتھ بیٹھے ہیں اور ان کا رسم نکاح پڑھایا جارہا ہے۔
اپنے نکاح کےموقع پر اداکار کریم رنگ کی سادہ شیروانی اور سفید چوڑی دار پاجامے میں ملبوس ہیں۔
https://twitter.com/Addictttt_/status/1238791741555322880?s=20
اداکار جوڑی کی نکاح کی تقریب کا انعقاد ابوظہبی میں ہوا جہاں ان کے چند قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی ہے۔
خیال دونوں کی جانب سے شادی کی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کیا گیا تھا اور آج اداکار جوڑی نے خاموشی سے سادگی سے نکاح کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

