Advertisement

انوشے “ارطغرل “کی حلیمہ سلطان کے حق میں بو ل پڑیں

haleema

ترک ڈرامہ سیریل ” ارتغرل غازی “ کو پاکستان میں وہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے جواسے ترکی میں بھی نہیں ملی۔

ٹک ٹاک ہو یاٹویٹر،انسٹا گرام ہویا پھر فیس بک ہر طرف ہی اس ڈرامے کے مرکزی کردارارتغرل اور اس کے بہادر ساتھیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے جو ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے، ارطغرل سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے۔

تفصیلات کے مطابق اس ڈرامے میں ارطغرل غازی کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار ترک اداکارہ اور ماڈل اسراء بلجیک نے نبھایا ہے جن کے کام کوجہاں خوب پذیرائی مل رہی ہیں وہی کچھ ان پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

پاکستان میں ان پر تنقید کر نے والے یہ بات بھول گئے ہیں کہ وہ اصل زندگی میں حلیمہ خاتون نہیں ہیں۔

 اسراء بلجیک(حلیمہ سلطان) کی سوشل میڈیا پر مغربی لباس زیب تن کئے شیئر کی جانے والی تصویروں سے پاکستانی مداح سخت ناراض نظر آرہے ہیں اور انہیں پاکستانی مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

Advertisement

اس موقع پر پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف اسراء بلجیک(حلیمہ سلطان) کے حق میں بو ل پڑیں ہیں اور انھوں نے پاکستانیوں کے اس رویے پرترکش  اداکارہ سے پوری قوم کی جانب سے معذرت کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی اور لکھا کہ پاکستانیوں کے منافقانہ رویے سے وہ دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہیں۔

Advertisement

انہوں نےمزید لکھا کہ وہ ’حلیمہ سلطان‘ نہیں بلکہ ایک اداکارہ ہیں۔

انوشے اشرف نے لکھا کہ وہ اسراء بلجیک (حلیمہ سلطان) کے تمام ڈرامے اسی شوق سے دیکھیں گی اور انہیں صرف شخصیت پر ہی پرکھیں گی نہ کہ کسی کردار سے جو انہوں نے بخوبی ادا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version