Advertisement

سید نو ر کو ارطغرل غازی متا ثر کر نے میں ناکام

syed noor

پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کارو پروڈیوسر سید نور کا کہنا ہے کہ انہوں نے ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘کی صرف دو اقساط دیکھنے کے بعد چھوڑدیا تھا کیونکہ انہیں یہ ڈراما اچھا نہیں لگا ۔

تفصیلات کے مطابق سید نور نے اس بات کا انکشاف ایک ٹی وی پروگرام میں اس سیریز سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

میزبان نے سید نور سے پوچھا آپ نے ارطغرل دیکھا؟

Advertisement

جس پر سید نور نے کہا ارطغرل صاحب کی میں نے دو اقساط دیکھیں مجھے اچھا نہیں لگا اور میں نے اسے آگے دیکھا ہی نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں نے یہ ڈراما ابھی نہیں بلکہ ایک سال پہلے نیٹ فلکس پر دیکھا تھا، چار گھوڑے ہیں ان کے پاس جو وہ بھگا رہے ہیں، اِدھر بھی اور اُدھر بھی۔

میزبان نے پوچھا سید نور صاحب اگر آپ کو موقع ملے کسی تاریخی کردار پر ڈراما یا فلم بنانے کا تو آپ کس پر بنائیں گے؟

اس پر سید نور نے جوا ب دیا کہ اگر میں تاریخی کردارپر فلم یاڈراما بناؤں گا تو محمد بن قاسم پر بناؤں گا اور برصغیر کا وہ دور دکھاؤں گا جب یہاں اسلام نہیں تھا اور کس طرح وہاں اسلام آیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر معروف تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ کو سرکاری ٹی وی پر قومی زبان اردو میں ڈب کر کے  نشر کیا جارہا ہے جسے پاکستان میں خوب پزیرائی بھی مل رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version