عالمی وبا سے بچنے کیلئے سونے کا ماسک

بھارتی بزنس مین نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سونے کا ماسک بنوالیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بزنس مین شنکر کرہاڈے نے 4 ہزار ڈالرز کا سونے کا فیس ماسک بنوایا ہے جو کہ 60 گرام وزنی اور اس کی تیاری میں تقریبآ 8 روز لگے ہیں۔
بھارتی شہری شنکر کرادے کا تعلق ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے سے ہے، جنھیں سونے کی چیزیں پہننے کا شوق ہے اور اسی وجہ سے انھوں نے ماسک بھی سونے کا بنوایا ہے۔
AdvertisementMaharashtra: Shankar Kurade, a resident of Pimpri-Chinchwad of Pune district, has got himself a mask made of gold worth Rs 2.89 Lakhs. Says, "It's a thin mask with minute holes so that there's no difficulty in breathing. I'm not sure whether this mask will be effective." #COVID19 pic.twitter.com/JrbfI7iwS4
— ANI (@ANI) July 4, 2020
شنکر کا کہنا ہے کہ اس ماسک کا کوئی فائدہ ہے یا نہیں! نہیں معلوم، بس اسی لیے ماسک پہن رہا ہوں کیونکہ حکومت نے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے لیکن میں نے اس میں چھوٹے چھوٹے سوراخ کروائے ہیں تاکہ سانس لینے میں دشواری نہ ہو۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر میرے گھر والوں کو ماسک پسند آیا تو انہیں بھی سونے کا ماسک تیار کرواکے دوں گا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کیا تو ماہرین نے وائرس سے بچاو کےلیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا جس کے بعد دنیا بھر میں ماسک کے نت نئے ڈیزائن متعارف کرائے گئے لیکن اب بھارتی شہری نے سونے کا ماسک بھی متعارف کر وادیا ہے جوکہ اپنی مثال آپ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

