Advertisement

اینگن التان کو پاکستان بلا کر دھوکہ کرنے والے فراڈیے کاشف ضمیر کی نئی واردات

اینگن التان کو پاکستان بلا کر دھوکہ کرنے والے فراڈیے کاشف ضمیر کی نئی واردات سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاشف ضمیر نے حقائق سے پردہ اٹھانے والے یوٹیوبر علی ورک کو اغوا کی کوشش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کاشف ضمیر علی ورک کو ملنے حافظ آباد گئے جہاں انہوں نے علی ورک کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

علی ورک نے جان بچانے کے لیے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

یوٹیوبر علی ورک کا کہنا ہے کہ کاشف ضمیر اقبال گارڈن آیا تھا، انہوں نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی، لیکن میں نے گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق علی ورک ترکی میں رہائش پزیر یوٹیوبر ہے جبکہ کاشف ضمیر ترکی میں کچھہ روز علی ورک کے پاس مقیم رہا۔

علی ورک کو کاشف ضمیر اور اینگن التان کے معاملے کا بھرپور علم تھا جبکہ علی ورک کے پاس کاشف ضمیر کے خلاف اہم ثبوت بھی موجود تھے۔

یوٹیوبر کا مزید کہنا تھا کہ کاشف ضمیر مجھے کئی دن سے لاہور بلوا رہا تھا ، میں لاہور نہیں گیا تو وہ کل حافظ آباد آ پہنچا، مجھے اقبال گارڈن سے اغوا کیا اور گاڑی لاہور کی طرف بھگا  دی، میں نے زبردستی چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی جس سے میں زخمی ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ کاشف ضمیر مجھے اغوا کرکے لے جا کر قتل کرنا چاہتا تھا۔

صدر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے لئے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آسکر ایوارڈ یافتہ معروف اداکار چل بسے
سجل علی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’کپل شرما شو‘ کو بڑا دھچکا
مجھے انڈسٹری میں امیتابھ بچن جیسی عزت ملتی ہے، کنگنا رناوت
اداکار زوہاب خان رشتہ ازدواج میں منسلک
اداکارہ صاحبہ کا لڑکیوں کو اہم مشورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version