Advertisement

انتظار ختم ہوا؛ ہونڈا کی نئی گاڑی آنے کو تیار ، ایڈوانس بکنگ بھی شروع

ہونڈا آخرکار نئی ‘سٹی’ پاکستان میں متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ہونڈا کی جانب سے پاکستان میں مقبول گاڑی سٹی کو پاکستان میں متعارف کرائے جانے کی رپورٹس کئی ماہ سے سامنے آرہی ہیں۔

اس گاڑی کے بارے میں مئی کے شروع میں اٹلس ہونڈا پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹیزر پوسٹ کیا گیا جس پر لکھا تھا کہ انتظار ختم ہوا۔

رپورٹ کے مطابق بعد ازاں مئی کے وسط میں کمپنی نے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا کہ نئی سٹی کی بکنگ اور دیگر تفصیلات کے لیے صارفین قریبی ہونڈا ڈیلر شپ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

اب کمپنی نے ایک اور ٹیزر ویڈیو جاری کی ہے جس میں اشارہ دیا گیا ہے کہ آخرکار یہ نئی گاڑی پاکستان میں متعارف ہونے کے لیے تیار ہے۔

Advertisement

 ہونڈا پاکستان کے آفیشل فیس بک پیج پر ویڈیو میں کہا گیا کہ ‘انتظار کرنے والوں کو ہی اچھی چیزیں ملتی ہیں۔

نئی سیڈان گاڑی کو متعارف کرانے کا اشارہ دیتے ہوئے کمپنی نے لکھا ‘تیار ہوجائیں آخرکار وقت آگیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی اے کا حیران کن جواب آگیا
ایکس (ٹوئٹر) میں اب کیا تبدیلی کی جارہی ہے؟
اسنیپ چیٹ صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف
چین میں پاکستانی سفیر چانگ ای 6 مشن کی روانگی کا مشاہدہ کریں گے
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروادیا
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version