سوشل میڈیاصارفین نے ویڈیو میں ننھی بچی کے اس معصومانہ انداز کو سراہا اور کمنٹ سیکشن میں اس سے محبت کا اظہار کرتے ملے جلے تبصرے بھی کئے ہیں۔
ننھی بچی کی معصومانہ انداز میں دلچسپ باتیں، دیکھنے والے حیران

چھوٹے بچوں کی باتوں سے ہر ایک کے چہرے پر خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے اور لوگوں کے خراب موڈ بھی بدل کر رہ جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو آج ہم آپ کو دیکھائیں گے اور اس حوالے سے بتائیں گے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔
یہ ویڈیو ایک 2 سالہ بچی کی ہے جس میں وہ اپنی ماں سے معصومانہ انداز میں گوگل کی شکایت کرتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے ایک ننھی بچی اپنی والدہ سے معصومانہ لہجے میں باتیں کررہی ہے اور پریشان دکھائی دے رہی ہے جس پر والدہ پوچھتی ہیں کہ کیا ہوا؟ جواب میں وہ بتاتی ہے کہ گوگل اس کو نہیں جانتا ہے۔
بچی اپنی والدہ کو کہتی ہے کہ کیا آپ گوگل کو میرا نام بتاسکتی ہیں؟ کیونکہ گوگل کو میرا نام نہیں معلوم ہے۔
بعدازاں جب گوگل بچی کا نام لے کر اسے ’ہیلو‘ کہتا ہے تو بچی خوش ہوتے ہوئے بولتی ہے کہ گوگل میرا نام جانتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

