Advertisement

اے سی کو کس وقت اور کتنی اسپیڈ پر چلانا چاہئیے جس سے بجلی کا بل کم آئے؟

اے سی

اے سی کو کس وقت اور کتنی اسپیڈ پر چلانا چاہئیے جس سے بجلی کا بل کم آئے؟

گرمیوں میں اے سی اکثر گھروں میں چلایا جاتا ہے لیکن اس کے بل سے لوگ پریشان بھی ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اے سی کو کس وقت اور کتنی اسپیڈ پر چلانا چاہئیے جس سے بجلی کا بل کم آئے گا۔

اے سی آن کرتے وقت دیگر آلات بند کردیں

جب آپ اے سی آن کرتے ہیں تو اس بات کو نظر انداز کر دیتے ہیں کہ اے سی اور دیگر برقی آلات آپ کے بجلی کے بل میں حیرت انگیز اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔ ایسے میں اس بات کا خیال رکھیں کہ جب اے سی آن کریں تو غیر ضروری برقی آلات کو بند کر دیں تاکہ بجلی کی بچت ہو سکے۔

 اے سی ٹیمپریچر آپ کے بل کو کم کر سکتا ہے

Advertisement

اگر آپ اپنے اے سی ٹیمپریچر کو کم رکھیں گے یعنی 18 ڈگری پر رکھیں گے تو آپ کا کمپریسر کام بھی رفتہ رفتہ کرے گا جس سے بجلی کا استعمال بھی زیادہ ہوگا۔ بانسبت اس کے کہ آپ اے سی ٹیمپریچر بڑھاتے ہیں یعنی 24 ڈگری پر رکھیں، تو اے سی بجلی کا استعمال کم کرے گا جس سے بجلی کی بچت ہو سکتی ہے۔

بجلی کے بل بڑھانے والے گھنٹے

 اگر آپ چاہتے ہیں کہ اے سی کی ٹھنڈک بر قرار رہے اور پیک آورز میں اے سی بھی نہ چلے، تو پیک آورز سے پہلے ہی اے سی آن کر دیں اور کمرے کو بند کر دیں تاکہ کمرہ ٹھنڈہ ہو جائے۔ اس طرح آپ پیک آورز میں اے سی کی ٹھنڈک سے بھی لطف اندوز ہو پائیں گے اور بجلی کا بل بھی مناسب آ سکتا ہے۔

اپنے اے سی کو انورٹر اے سی بنائیں

انورٹر اے سی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بجلی بچانے میں کارآمد ہو سکتے ہیں۔ عام اے سی کے مقابلے میں انورٹر اے سی 40 فیصد سے 60 فیصد تک بجلی کی بچت کرتا ہے۔

اگرچہ انورٹر اے سی کی قیمت عام اے سی کے مقابلے میں زیادہ ہے مگر ہر ماہ ہزاروں کے بل سے بہتر ہے ایک بار ہی خرچہ کر لیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version