Advertisement

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش

karachi-rain

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے ہی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح سے کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،جس نے موسم کو خوشگوار بنادیا ہے،کورنگی روڈ اور ایکسپریس وے پر بھی بوندا باندی جاری ہے جبکہ فیروزآباد،پی ای سی ایچ ایس،شارع فیصل،گلستان جوہر،گلشن سمیت اطراف میں تیز بارش ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دوپہر کے وقت تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اکتیس سے تینتیس ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کلفٹن، ڈیفنس، میٹھادر، کھارادر، ٹاور، صدر، گلشن اقبال، شاہراہ فیصل، یونیورسٹی روڈ، ڈاک خانہ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا سمیت اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد اور 26 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہر قائد میں موسم تبدیل، دن میں گرمی، صبح و رات میں خنکی بڑھنے لگی
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version