Advertisement

کراچی میں موسلادھاربارش،مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

Rain Karachi

Pic024-022 ISLAMABAD: May024- Motorists are on their way during heavy rain in federal capital. ONLINE PHOTO by Waseem Khan

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کےبعدموسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں مون سون کانیا سسٹم داخل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے ملیر، ایئرپورٹ،شارع فیصل،ملیر کینٹ، اسٹیل ٹاؤن میں موسلا دھاربارش کے بعد سڑکیں زیر آب آگئیں۔شہرقائد کےعلاقے گلبرگ، نارتھ کراچی، نیوکراچی، سرجانی،گلشن معمار،گڈاپ ،گلستان جوہر، شاہ فیصل، کورنگی، لانڈھی، گلشن اقبال میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

ملیر کے مختلف علاقوں میں گہرے بادل دن میں رات کا منظرپیش کررہے ہیں۔ شہر میں صبح سے ہی وقفےوقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔چند گھنٹوں کی بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر نے لگی۔

شہر میں موسلادھار بارش کے بعد نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ کے قریب پانی جمع ہےجس کے باعث واٹر بورڈ کا عملہ پانی کی نکاسی میں مصروف ہے۔بارش کے پیش نظر ٹریفک اور ضلعی پولیس ٹریفک کی روانی بحال رکھنے میں مصروف ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی۔ لیاقت آباد سی ون ایریا، نارتھ ناظم آباد، طارق بن زیاد سوسائٹی میں بجلی بندہے۔ جبکہ  نارتھ کراچی، نیو کراچی، شادمان ٹاؤن، سرجانی ٹاون ،پہلوان گوٹھ، صفورا گوٹھ اوراسکیم 33 میں بھی بجلی بندکردی گئی۔

Advertisement

بارش کے بعد شہر میں کرنٹ لگنے کاواقعہ بھی سامنے آیاہے۔منگھوپیر میانوالی کالونی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص چل بسا۔

شہر قائدمیں شارع فیصل اور اطراف میں تیز بارش کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس سلسے میں فیروز آباد پولیس نے نرسری پل کے نیچے ریلیف کیمپ قائم کردیا ۔ ریلف کیمپ ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفرکے حکم پر کیمپ قائم کیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ او فیروزآباد اور دیگر اہلکار شہریوں کی مدد کے لیے موجود ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق شہری کسی بھی قسم کی مدد کے لیے کیمپ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ شارع پربند ہونے والی کئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو اسٹارٹ کرنے میں پولیس کی مددطلب کی جاسکتی ہے۔ کسی بھی حادثے کی صورت میں ہیوی وہیکل لفٹر مشین بھی کیمپ پر موجودہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
شہر قائد میں آج سے سمندی ہوائیں بحال، ہلکی بارش کا امکان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں معطل، حبس کی کیفیت برقرار، شام میں ہلکی بارش کا امکان
کراچی، بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، خلیج کیمبے کا سسٹم سائیکلون کی شکل اختیار کرنے کا خدشہ
شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version