شہرقائد میں کالی گھٹائیں اوربونداباندی،موسم خوشگوارہوگیا

شہرقائد میں آسمان پربادلوں نے ڈیرے جمالیے۔ کراچی میں کالی گھٹاوں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ موسمیات نےشہر قائد میں رات سےگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہرکیا ہے، بارش کا سلسلہ پیر کی صبح تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 28 سے33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈکیا گیا ہے۔اس وقت شہر میں18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔
کراچی کےعلاقےملیر، پورٹ قاسم،گلشن حدید و ملحقہ علاقوں میں باندا باندی شروع ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سندھ کے دیگر شہر ٹھٹھہ اور سجاول کے ملحقہ علاقوں میں موسلادھاربارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سےکراچی سمیت سندھ کے متعددشہروں میں آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ خلیج بنگال میں بننےوالا ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن کی صورت میں ہے، ہوا کا کم دباؤ سطحی بھارت کے قریب مدھیہ پردیش میں موجودہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ رات گئےتک مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ کراچی میں آج رات متعدل بارش کاامکان ہے، ہفتے کی صبح گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان بھی ظاہر کیاگیا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ شہر میں بارش کا سلسلہ عید کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب ترجمان قومی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو نکاسی آب کےلیے پمپ مہیا کردیے گئے ہیں۔ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے سندھ نے ہدایت جاری کی ہے کہ بوسیدہ اورکمزور ساختہ عمارات سے دور رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News