جاپان میں تاریخ کا بدترین طوفان،16 افراد ہلاک

جاپان میں تاریخ کے بدترین طوفان نے تباہی مچادی ہے۔مختلف واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔
مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق سمندری طوفان ہیگی بیز نے جاپان میں نظام زندگی کو درہم برہم کردیا ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد سولہ ہوگئی جبکہ ایک سو اننچاس زخمی اور سولہ افراد لاپتہ ہیں۔
دارلحکومت ٹوکیو سمیت کئی شہر پانی میں ڈوب گئے ہیں ۔گھر، ٹرینیں، گاڑیاں سب طوفان کی نظرہوگئیں ہیں خراب موسم کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔
موسلادھار بارش اور دریاوں کا پانی شہروں میں داخل ہونے سے 14ہزار گھر پانی میں ڈوب گئے۔216کلومیٹر فی گھٹنہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں ۔
تہتر لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹرکے ذریعے طوفان میں پھنسے افراد کو نکالا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق صرف ٹوکیو میں 80 ہزار افراد نےعارضی پناہ گاہوں میں پناہ لی ہوئی ہے۔جبکہ پونے چارلاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

