Advertisement

اسلام آباداورگردونواح میں بارش سےسردی میں اضافہ

اسلام آباد

اسلام آباد میں دوروز سےوقفےوقفےسے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد اورراولپنڈی میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیاہےجبکہ ملکہ کوہسارمیں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع ابر آلودرہے گا، ‏راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش  سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔

شمالی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا کے اکثر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ ‏گلگت بلتستان اورکشمیر کے اضلاع میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش  متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ‏گلگت بلتستان اورکشمیرمیں پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے،‏پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدیددھند سےحد نگاہ متاثر ہوگئی۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کےمطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،حالیہ بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد وادی کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

Advertisement

وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاہےجبکہ قلات میں 2،گوادر میں 14،سبی میں 9،تربت میں 8،نوکنڈی میں 5اور جیونی میں 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا کی گئی۔

ملکہ کوہسار، مالم جبہ اورایبٹ آباد میں برف باری کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد نے وہاں کا رخ کرلیا۔ محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وادی میں آج بھی برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہر قائد میں موسم تبدیل، دن میں گرمی، صبح و رات میں خنکی بڑھنے لگی
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version