Advertisement

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہےگا

Karcachi weather to remain partly cloudy

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں آج صبح ہلکے بادل چھائے رہے جس کے سبب سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 16 تک جاسکتا ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک رہے گا تا ہم صبح کے وقت راولپنڈی، جہلم، چکوال، سیالکوٹ اورنارووال میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کےساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے جب کہ مری میں برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم چترال، دیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کالام، مالم جبہ، سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

بلوچستان، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں آج موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔

Advertisement

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
مسلسل 5 دن تک بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
بارشوں کے نئے سسٹم کی انٹری؛ کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟
مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ؛ آندھی اور طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی
Next Article
Exit mobile version