Advertisement

ملک کےبیشترعلاقوں میں سردی کی لہربرقراررہےگی

بالائی

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ سردی کی شدید لہرملک کے بیشترعلاقوں میں برقرار رہے گی۔ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کےاوقات میں دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیاگیاہے۔

قومی شاہراہ پرلاہورمیں ٹھوکر، موہلنوال، مانگا منڈی، پھول نگر،جمبر، پتوکی، حبیب آ باد، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال اور ہڑپہ میں شدید دھند ہے۔

سیالکوٹ، ناروال، گوجرانوالہ، جہلم ، راولپنڈی کے اضلاع میں چند مقامات پر وقت بارش ہوسکتی ہے تاہم فیصل آباد، جھنگ، ملتان، سرگودھا، بہاولپور اور رحیم یارخان میں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہےگا تاہم سکھر اورلاڑکانہ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھندچھائی رہےگی۔

Advertisement

بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر کے اکثراضلاع میں آج موسم شدید سرد اورخشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہا تاہم مری میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ سردی استور میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مسلسل 5 دن تک بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
بارشوں کے نئے سسٹم کی انٹری؛ کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟
مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ؛ آندھی اور طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی
بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
Next Article
Exit mobile version