جمعےاورہفتے کوموسم بہار کی پہلی بارش ہوگی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر شہروں میں جمعے اور ہفتے کو موسم بہار کی پہلی بارش کی پیشگوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ موسم بہار کی پہلی بارش میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلنےکا امکان ہےجبکہ مارچ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اور 29 فروری کو اسلام آباد، بالائی پنجاب، کے پی کے اور کشمیر میں بارش ہوگی، گلگت بلتستان اور ہنزہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ پوٹھوہار کے بارانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
ملک کے دیر شہروں میانوالی، خوشاب، بھکر ، سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، کوئٹہ اور پشین میں بھی میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

