Advertisement

پنجاب میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری

رات سرد

 پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود ہونے کے ساتھ شدید سرد بھی رہے گا۔

موسم سرد اور خشک

گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، گجرات، فیصل آباد اوراوکاڑہ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑ سکتی ہے۔

اسلام آباد میں آج صبح کے وقت مطلع صاف رہا اور سردی کی شدت میں بھی قدرے کمی ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement

 شہر کا درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 16 تک جانے کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ کوئٹہ، قلات اور زیارت میں شدید سرد رہے گا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ چترال، دیر اورمالم جبہ میں شدید سردی پڑے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version