سندھ میں ممکنہ شدید سردی کی لہر کا امکان، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

سندھ میں ممکنہ شدید سردی کی لہر کا امکان، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
سندھ میں ممکنہ شدید سردی کی لہر کے امکان کے باعث پی ڈی ایم اے سندھ نے الرٹ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کو سیلاب زدہ علاقوں میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
پی ڈی ایم اے سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کو سیلاب متاثرین کے لیے پینے کے پانی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے اور کثیر تعداد میں اسٹاک کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں: سردیوں میں گرما گرم مکئی ان بیماریوں سے بچاسکتی ہے؟
اسپتالوں میں بجلی کی سپلائی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیاحوں اور مسافروں سے دوران سفر خصوصی احتیاط برتنے کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ ممکنہ شدید سردی کی لہر کے دوران سندھ کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: سردی میں ’بلیک کافی‘ پینے سے جسم میں کونسی تبدیلیاں آتی ہیں؟
تھرپارکر، لاڑکانہ، شہداد کوٹ، کشمور، جیکب آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 4 تا 2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ خیر پور، سکھر، شہید بے نظیر آباد، گھوٹکی، سانگھڑ میں درجہ حرارت 5 تا 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو الہیار اور ٹھٹھہ میں درجہ حرارت 7 تا 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News