Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں ممکنہ شدید سردی کی لہر کا امکان، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

Now Reading:

سندھ میں ممکنہ شدید سردی کی لہر کا امکان، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
سردی

سندھ میں ممکنہ شدید سردی کی لہر کا امکان، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

سندھ میں ممکنہ شدید سردی کی لہر کے امکان کے باعث پی ڈی ایم اے سندھ نے الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کو سیلاب زدہ علاقوں میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کو سیلاب متاثرین کے لیے پینے  کے پانی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی  بنانے اور  کثیر تعداد میں اسٹاک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: سردیوں میں گرما گرم مکئی ان بیماریوں سے بچاسکتی ہے؟

اسپتالوں میں بجلی کی سپلائی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جبکہ  سیاحوں اور مسافروں سے دوران سفر خصوصی احتیاط برتنے کی درخواست کی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ممکنہ شدید سردی کی لہر کے دوران سندھ کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: سردی میں ’بلیک کافی‘ پینے سے جسم میں کونسی تبدیلیاں آتی ہیں؟

تھرپارکر، لاڑکانہ، شہداد کوٹ، کشمور، جیکب آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 4 تا 2 ڈگری  سینٹی گریڈ جبکہ خیر پور، سکھر، شہید بے نظیر آباد، گھوٹکی، سانگھڑ میں درجہ حرارت 5 تا 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو الہیار اور ٹھٹھہ میں درجہ حرارت 7 تا 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات، فیلڈ مارشل کی شرکت بھی متوقع
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر