Advertisement

ممبئی میں 4 منزلہ عمارت گرگئی،12 افراد ہلاک

بھارتی شہر ممبئی کے گنجان آباد علاقے میں چار منزلہ قدیم عمارت گرنے سے کم ازکم 12 افراد ہلاک ہوگئے، ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے 40 افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق مقامی لوگوں نے پولیس کو منگل کی صبح گیارہ بجکر 40 منٹ پرعمارت گرنے کی اطلاع دی۔

اطلاعات کے مطابق عمارت میں 13 سے 14 خاندان رہائش پذیر تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایک بچے اور دیگر سات افراد کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ یہ سو سال پرانی عمارت تھی لیکن یہ مخدوش عمارتوں میں شامل نہیں تھی، ایک ڈیولپر عمارت کی بحالی کے لئے مقرر کیا گیا تھا، اس بات کی بھی تحقیقات کی جائے گی کہ واقعہ ڈیولپر کی غفلت کے باعث تو پیش نہیں آیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version