Advertisement

آئل ٹینکر کو نہ چھوڑا گیا توایران کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا،ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر

In this photo released by an official website of the office of the Iranian supreme leader, Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei speaks at a meeting in Tehran, Iran, Wednesday, Oct. 18, 2017. Khamenei on Wednesday urged Europe to do more to back the 2015 nuclear deal after President Donald Trump refused to re-certify the pact and European companies have rushed into the Iranian markets since the landmark accord. (Office of the Iranian Supreme Leader via AP)

ایرانی سپریم لیڈر آیت  اللہ سید علی خامنہ ای نےخبردار کیا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے ایرانی آئل ٹینکر کو اگر نہ چھوڑا گیا توایران کی جانب سے اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کی مدد سے،اسلامی جمہوری ایران اور اس کی افواج اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں  کو بغیرجواب دیئے نہیں چھوڑے گی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے  سمندری قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے ، انہوں نے ہمارا آئل ٹینکر چوری کیا ہےجبکہ برطانیہ اسے قانونی قرار دے رہا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران اس کا بھرپور جواب دے گا   ۔

جبکہ اس سے پہلے ایرانی فوجی کمانڈر ، اور حکومتی  حکام کی جانب سے آئل ٹینکر کو چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں  ۔

واضح رہے کہ ایرانی ٹینکر کو خام تیل شام لے جانے پر 4 جولائی کو برطانوی بحریہ نے تحویل میں لے لیا تھا ۔

Advertisement

  دوسری جانب پیر کو برطانیہ کے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے کہا تھا ایران مشرق وسطی  میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے جبکہ وہ مشرق وسطی میں پیدا ہونےوالے تناو کو ختم کرنا چاہتے ہیں  ۔

 اس سے پہلے ہفتے کو برطانیہ کے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ  کی جانب سے ایرانی تیل بردار بحری جہاز کو مشروط  طور پر چھوڑنے پرآمادگی ظاہر کی تھی کہ یہ جہاز یورپی یونین کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کو تیل کی سپلائی نہیں کرے گا ۔

واضح  رہے کہ خلیج فارس میں حالیہ تناو اس وقت پیدا ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018ء میں ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے سے یک طرفہ طور پر دستبردار ہونے کا ا علان کردیا تھا اور اسی سال نومبر میں ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں جن میں اس کی تیل کی برآمدات اور بینک کاری کے نظام کو ہدف بنایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version