حج پوری مسلم امہ کی وحدت کی علامت ہے، سپریم علماء کونسل

سعودی عرب کی سپریم علماء کونسل نےحج کے موقع پر تمام عازمین حج کو سیاسی اور فرقہ وارانہ نعروں سے گریز کر کے اتحاد اور محبت کے ساتھ مناسک حج کی ادائیگی کی ہدایت کی ہے۔
سعودی عرب کی علماء کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حج بیت اللہ کے لیے آنے والے فرزندان توحید کا اصل کام مناسک حج کی ادائیگی ہے۔
حج کے ایمانی مقاصد کا حصول ہی ہر حاجی کی پہلی ترجیح ہے۔ حجاج کرام کو حج کی عبادت کے موقعے سے فایدہ اٹھا کرخود کو عبادت اور اطاعت الہیٰ کے لیے وقف کر دینا چاہیے۔حجاج کرام کے لیے کسی قسم کے سیاسی اور فرقہ وارنہ نعرے بازی یا ایسی کسی سرگرمی میں حصہ لینے کا کوئی جواز نہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حج کے دوران حجاج کرام کا سب سے بڑا مقصد عبادت، قرب الٰہی، معصیت سے اجتناب اور اطاعت خدا وندی ہے۔
حج پوری مسلم امہ کی وحدت کی علامت ہے اور حج کے شعائر کی ان کی روح کے مطابق ادائی ہر حاجی کی دینی ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

