بھارت میں شادی کی تقریب میں حادثہ 8 افراد ہلاک

بھارت میں شادی کی تقریب میں حادثہ 8 افراد ہلاک 6 زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست بہار کے ضلع لخیسارئی میں شادی کی تقریب کے دوران تیز رفتار ٹرک پنڈال میںگھس گیا جس کے نتیجے میں8 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد پنڈال میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد شادی کی تقریب میں مدعو کیے گئے تھے ۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور اور ٹرک مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر کے زخمی ہونے والے افراد کو گورنمنٹ ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔
بھارت میں ہونے والے سڑک حادثات سامان کی اوورلوڈنگ ، سڑکوں کی خراب حالت اور تیز رفتاری کی وجہ سے عام ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

