ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کی سرزمین پرقدم رکھنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے سربراہ کی دعوت پر جنوبی اور شمالی کوریا کے غیر فوجی علاقے میں پہنچ گئے،ٹرمپ پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے شمالی کوریا میں قدم رکھا ہے۔
جی 20 اجلاس میں شرکت کے بعد امریکی صدر جنوبی کوریا پہنچے جہاں سے وہ شمالی کوریا کے غیر فوجی علاقے میں گئے جہاں شمالی کوریا کے سربراہ کم جان اُن نے ان کا استقبال کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی اور جنوبی کوریا کے غیر فوجی علاقےمیں ہونے والی تاریخی ملاقات کے موقع پر کہا کہ ’یہ تاریخی لمحات میرے لئے ’قابل فخر‘ ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے واحد صدر بن گئے جنہوں نے شمالی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھا، امریکی صدر نے شمالی کوریا کی زمین پر مجموعی طور پر 20 قدم رکھے۔
امریکی صدر نے رخصت ہونے کے بعد اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ چیئرمین کم جونگ سے شاندار ملاقات کے بعد جنوبی کوریا سے رخصت ہورہا ہوں، شمالی کوریا کی سرزمین پر کھڑا ہوا جو سب کے لیے اہم پیغام اور اعزاز ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

