Advertisement

بھارتی سپریم کورٹ ، آرٹیکل 370 کی منسوخی کیس، بھارتی حکومت کونوٹس جا ری

Indian SC

بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا مودی سرکار کے فیصلے کیخلاف چودہ در خواستوں پر سماعت ہوئی ، تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

تفصیلات کے مطا بق بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کیس میں  حکومت کونوٹس کرتے ہوئے سات دن میں تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے، پانچ رکنی  بینچ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مزید سماعت کرے گا۔ 

سماعت میں تمام درخواستوں پر بھارتی سپریم کورٹ نےحکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے سات دن میں تفصیلی جواب طلب کرلیا جبکہ ایگزیکٹو ایڈیٹر کشمیر ٹائمز کی انٹرنیٹ اورمواصلاتی نظام پر پابندی ختم کرنے کی درخواست پر بھی بھارتی حکومت کو نوٹس جاری کیاہے۔

واضح رہے کہ بھارتی آئین میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی تاہم مودی حکومت نے آرٹیکل 370 ختم کرکے یہ خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔ 

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370ختم کرنےپرمقبوضہ کشمیرسے14درخواستیں دائر ہوئیں، مقبوضہ کشمیر کے سابق بیوروکریٹ شاہ فیصل اور سماجی کارکن شہلا راشد نے بھی مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا مودی سرکار کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
شرم الشیخ میں تاریخی پیش رفت، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے
جنگ ختم امن شروع، مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی صبح کا آغاز ہو گیا ہے، صدر ٹرمپ
غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version