بھارت کو دھچکا، مسئلہ کشمیر پر روس کا سلامتی کونسل میں مخالفت نہ کرنے کا اعلان

مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بھارت کے سب سے بڑے دوست روس نے بھی اسے مایوس کر کے دھچکا دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس کے نائب مندوب دمیتری پولیانسکی نے کہا سلامتی کونسل طویل عرصے کے بعد کشمیر پراجلاس کررہا ہے، کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت نہیں کریں گے البتہ اجلاس سے پہلے آپس میں بات چیت کریں گے۔
اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ہمارا ملک کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کی مخالفت نہیں کرے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورت حال سے آگاہ کیا۔
روسی وزیر خارجہ نے بھی بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا خط سلامتی کونسل کی صدرکو پیش کیا تھا ، خط میں جموں وکشمیرکی صورت حال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی گئی تھی۔
جس کے بعد پاکستان کی درخواست پر مسئلہ کشمیر پر 50 سال بعد سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News