Advertisement

برطانوی رکن پارلیمنٹ لی یم برن کامودی کوپیغام

برطانوی رکن پارلیمنٹ لی یم برن کی جانب سےمودی کوپیغام دیتے ہوئے کہاگیاہے کہ آرٹیکل 370 ختم کرنےکا بھارتی فیصلہ کسی طور قبول نہیں۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ کاکہناہے کہ آرٹیکل 370 جموں اورکشمیر کی خصوصی حیثیت کا ضامن ہے،بھارتی حکومت کےفیصلے سے صورتحال مزیدخراب ہوگی۔

 لی یم برن نےکہا کہ مزیدہزاروں فوجیوں کی تعیناتی سےمقبوضہ کشمیرکوسب سےبڑاملٹری زون بنادیا گیا،وادی کشمیرمیں مواصلات کےتمام ذرائع بند ہیں۔انٹرنیٹ، موبائل سروس بند ہونے سے دنیا وادی کے حالات سے بھی بے خبر ہے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ کاکہناتھاکہ انٹرنیٹ، موبائل سروس بند کرنا شرمناک اورخطرناک ہے،ہمیں متحد ہوکر مودی سرکار کو پیغام دینا ہوگا۔

بھارتی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بھارتی حکومت کو تمام غیرقانونی اقدامات واپس لینا ہوں گے، مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو ہر ممکن انداز میں انصاف دلانا ہوگا۔

Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں بزدل بھارتی سرکارنے کرفیو نافذ کرکے لاک ڈاؤن کررکھا ہے اور وادی میں مکمل طورپرمواصلاتی نظام بند ہے۔

مقبوضہ وادی میں موبائل فونز اور انٹرنیٹ سروسز سمیت لینڈ لائنز بھی مکمل طور پر بند ہیں جب کہ پوری وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی انتظامیہ نے آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کیے جانے کے خلاف مظاہروں کے ڈر سے سیکیورٹی انتہائی سخت کررکھی ہے اور حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کیا گیا ہے۔

بھارت کی جانب سے وادی میں مزید80 ہزار اضافی فوجی بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیرمیں تعلیمی اداروں کوبھی بند کردیاگیا ہےوادی میں کرفیو کے باعث اخبارات کی اشاعت بھی نہیں ہوسکی جب کہ شہریوں کو کھانے پینے کی اشیاء کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version