Advertisement

کشمیر دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے، مشال ملک

مشعال

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق لا ہور میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے مشا ل ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بھی مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے بیرون ممالک کے ہنگامی دورے کریں۔

ان کا کہا تھاکہ بھارت کشمیریوں کے خون کا پیاسا ہو چکا ہے اور کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

حریت رہنما کی اہلیہ نے کہاکہ بھارت کشمیر کو قبرستان بنانا چاہ رہا ہے ،اس کا کالا چہرہ سب کے سامنے آچکا ہے،سابق بھارتی وزیراعظم پنڈت جواہرلال نہرو نے وعدہ کیا تھا کہ جو کشمیری چاہیں گے ویسا ہی ہو گا لیکن مودی نے ایسا نہیں کیا۔

انھوں نے کہا کہ کر فیو لگا کرلوگوں کو بھوک اور پیاس سے چھلنی کیا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھارت کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے، اس نے ہمارا حق دبانے کی کوشش کی ہے۔

Advertisement

مشال ملک نے مزید کہاکہ 8لاکھ فوج کشمیر میں لگانے کا کیا جواز بنتا ہے؟ ہم کشمیری زمین کے مالک ہیں اور ہمارے پائوں سے زمین کھینچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہبھارت نے اپنے آئین میں سے 35-اے اور آرٹیکل 370 کو ختم کرکے کشمیریوں کو حاصل نیم خود مختاری اور خصوصی اختیارات کو ختم کر دیا ہے جب کہ کشمیر کو جغرافیائی طور پر بھی دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔

کشمیری عوام مسلسل کر فیو کے با عث گھروں میں محصور ہو کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے جس سےعوام کا رابطہ دنیا سے کٹ کر رہ گیا ہے،گھروں میں اشیائے  خور و نوش ختم ہوچکی ہیں، خوراک کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے،بچوں کے لئے دودھ تک نایاب ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version