لبیک اللھم لبیک،فریضہ حج کی ادائیگی،لاکھوں عازمین میدان عرفات میں جمع

Pic024-022 ISLAMABAD: May024- Motorists are on their way during heavy rain in federal capital. ONLINE PHOTO by Waseem Khan
سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کیلئےعازمین حج منیٰ سےمیدان عرفات میں جمع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عازمین حج منیٰ میں قیام کے بعد آج صبح یعنی 9 ذی الحج سے میدان عرفات پہنچے ہیں۔جہاں مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جارہاہے۔
عازمین حج گزشتہ روز منیٰ سےقیام کے بعدمیدان عرفات پہنچے ہیں جہاں حج کا خطبہ دیا جارہاہے۔
وقوف عرفہ کے دوران مسجد نمرہ میں امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ خطبہ حج دے رہے ہیں جس کے بعد نمازظہراورعصرایک ساتھ اداکی جائےگی۔
مسجدنمرہ سےخطبہ حج دیتےہوئےامام الشیخ محمدبن حسن آل الشیخ نے کہا کہ جواللہ سے ڈرتا ہےاللہ اسےدنیا اورآخرت کے خوف سے نجات دلاتا ہے،اللہ کی توحید اوروحدانیت کو مضبوطی سے پکڑنا چاہیئے۔
والدین کےبعد رشتہ داروں سے اچھا سلوک اختیارکریں،اسلام دین رحمت ہے اور رحمت کا راستہ ہے تمھارے پاس اللہ کی دلیل آچکی ہے،اللہ کی اس نعمت اور فضل پر خوب خوشیاں منائیں۔
خطبہ حج میں فرزندان اسلام کوتاکیدکی گئی کہ وہ نماز قائم کریں اوراللہ کے راستے پرچلیں۔
اللہ تعالیٰ کاارشادہے کہ اس نےجنوں اورانسانوں کواپنی عبادت کے لیے پیدافرمایا۔ اللہ تعالی کی رحمت بہت وسیع ہے۔
مسجد نمرہ سے خطبہ میں کہا گیا کہ حج اللہ کی بات کبھی تبدیل نہیں ہوتی گواہی دیتا ہوں اللہ کے سواکوئی عبادت کے لائق نہیں جو اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اسے دنیا اور آخرت کے خوف سے نجات دلاتا ہے اللہ رحیم اور رحمت والے ہیں، مسلمان ہرحال میں تقویٰ اختیار کریں۔
خطبہ حج میں اہل اسلام کوتاکید کی گئی کہ اسلام دین رحمت ہے اور رحمت کا راستہ ہے، تمہارے پاس اللہ کی دلیل آچکی ہے،قرآن میں فرمایا گیاکہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیا جائے، نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار فرزندان اسلام مسلسل تین روز تک 3 خطبے سنیں گے۔
ان میں پہلا خطبہ گزشتہ روز جمعہ کاسنا گیا جب کہ دوسرا خطبہ حج کاہے اور تیسرا خطبہ کل نماز عید الاضحٰی کاسناجائےگا۔
عازمین حج غروب آفتاب کےساتھ ہی میدان عرفات سےمزدلفہ کیلئےروانہ ہوں گے۔مزدلفہ میں نمازمغرب اورعشاء ایک ساتھ ادا کی جائےگی،عازمین حج رات بھرکھلےآسمان تلے قیام کریں گےاوررمی کےلیےکنکریاں چنیں گے۔
دس ذی الحج کو طلوع آفتاب کےبعد حجاج کرام مزدلفہ سےرمی کے لیے جمرات جائیں گے پھر قربانی کے بعد سرمنڈوا کراحرام کھول دیں گےاورطواف زیارت کریں گے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی حکام نے فرزندان اسلام کے لیےخصوصی سہولیات فراہم کی ہیں، تاکہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
رواں برس 22 لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کررہےہیں جن میں سب سے زیادہ تعدادانڈونیشیا کےڈھائی لاکھ عازمین فریضہ کی ادائیگی کررہے ہیں۔جب کہ دوسرے نمبر پردو لاکھ پاکستانی عازمین حج کی ادائیگی کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

