Advertisement

شاہ سلمان کا ذاتی محافظ قتل

Shah Salman

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نہایت معتمد ساتھی اور ذاتی محافظ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کو دن دہاڑے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کے ایک اہم ذاتی محافظ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کو جدہ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم اس سے قبل سابق شاہ عبداللہ کے محافظ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں اور شاہ سلمان کے دور میں بھی اپنی خدمات جاری رکھیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق  شاہ سلمان کے ذاتی باڈی گارڈ کی ہلاکت ذاتی تنازع کے باعث ہوئی تاہم اس کی تفصیلات کے بارے میں نہیں بتایا گیا اور نہ ہی اس بات سے آگاہ کیا گیا ہے کہ قتل کا واقعہ کب پیش آیا، جائے وقوعہ تک میڈیا کو رسائی نہیں دی گئی۔

مکہ پولیس کے ترجمان نے بیان دیا ہے کہ میجر جنرل عبدالعزیز جدہ میں شاہی محل سے چند کلومیٹر فاصلے پر اپنے دوست کے گھر گئے تھے جہاں مبینہ طور پر ان کا اپنے دوست کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر طیش میں آکر اُن کے دوست نے گولی مار کر قتل کردیا۔

سعودی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر مبینہ قاتل کو گرفتاری دینے کی پیشکش کی تاہم انکار پر سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قاتل بھی ہلاک ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version