Advertisement

امریکی صدر کا افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان

Trump Tweet on AFG Taliban

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی صدر نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کابل میں حملے کے بعد افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

Advertisement

صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج رات طالبان رہنماؤں اورافغان صدر  کے ساتھ  الگ الگ ملاقاتیں ہونی تھیں۔جبکہ کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں  کے ساتھ  خفیہ ملاقات بھی طے تھی جس کو منسوخ کرتا ہوں۔

Advertisement

 انہوں نے لکھا کہ بدقسمتی سے غلط بیعانہ بنانے  کے لئے طالبان نے کابل حملے کا اعتراف کیا جس میں ہمارا ایک عظیم سپاہی سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ میں فوری طور پر طالبان کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور مذاکرات کو منسوخ کرتا ہوں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ کیا طالبان اپنی مذاکرات کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کیلیے اتنے سارے لوگوں کو مار ڈالیں گے؟ انہوں نے بہت برا کیا۔

Advertisement

امریکی صدر نے مزید لکھا کہ اگر طالبان ان اہم امن مذاکرات کے دوران جنگ بندی پر راضی نہیں ہوسکتے ہیں اور یہاں تک کہ 12 بے گناہ لوگوں کو بھی ہلاک کردیں گے تو پھر شاید ان میں اتنی طاقت نہیں ہوگی کہ وہ معنی خیز معاہدے پر بات چیت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ آخر افغان طالبان کتنی دہائیوں تک جنگ لڑنا چاہتے ہیں؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Next Article
Exit mobile version