Advertisement

حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی کا عالمی برادری سےسوال

daughter yasin malik

حریت رہنمایاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے عالمی برادری اورانسانی حقوق تنظیموں کیلئے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری30دن سےکرفیومیں ہیں،اشیائےخوردونوش کی قلت ہے ، وہ مر رہے ہیں انہیں مددکی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطا بق حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعا ل ملک نے سما جی را بطی کی ویب سا ئٹ ٹوئٹر پر اپنی بیٹی کا ایک ویڈیو پیغام شئیر کیا ہے جس میں یہ ننھی معصوم بچی پو ری عالمی برادری سے یہ سوال پو چھ رہی ہے کہ کشمیری30دن سےکرفیومیں ہیں،اشیائےخوردونوش کی قلت ہے ، وہ مر رہے ہیں انہیں مددکی ضرورت ہے، کیاآپ کشمیریوں کی اس مشکل وقت میں مدد کریں گے یا نہیں۔

Advertisement

 

ننھی رضیہ سلطانہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکوجیل میں بدل دیا،بچےاسکول نہیں جارہے، کیا کشمیریوں کی مشکل وقت میں مدد کریں گے یا نہیں۔

واضح رہے کہ آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 30ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔ 

مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ رہا جس کے باعث مسلمان عید کی نماز اور سنت ابراہیمی علیہ اسلام ادا کرنے سے محروم رہے۔

Advertisement

نوبیل انعام یافتہ بھارتی معیشت داں ڈاکٹر امرتیا سین کا  بھی کہنا تھا کہ جمہوریت کے بغیرمسئلہ کشمیرکا کوئی حل نہیں کرسکتا،یورپین پارلیمنٹ نے  بھی کشمیرسے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیاہے۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version