امریکی رکن کانگریس مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کیخلاف بول پڑیں

امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کیخلاف آواز حق بلند کردی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی رکن کانگریس نےمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بڑے پیمانےپر انسانی حقوق کوپامال کیاجارہاہے، بھاری حکومت ان پامالیوں کی ذمہ داری قبول کرے۔
امریکی رکن کانگریس نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پربھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضی کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھارت ذمہ داری کو قبول کرے، مقبوضہ کشمیرمیں آرٹیکل 370کی منسوخی کی مذمت کرتی ہوں۔
راشدہ طلیب نے کہاکہ کشمیر میں مواصلات کی بندش کا مطلب صرف یہ نہیں کہ لوگ اپنوں سے رابطہ نہیں کرسکتےبلکہ مواصلات کی بندش سے کشمیری دوائی کی قلت اور طبی سہولیات حاصل کرنے سے قاصرہیں۔
رکن امریکی کانگریس نے کہا کہ بھارتی حکومت نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے نام پربغیر کسی الزام کے 3،000 سے زائدکشمیریوں کو غیر معینہ مدت کے لئے حراست میں لیاہے،گرفتار کشمیریوں میں بچے،وکلا،ڈاکٹرز،مذہبی رہنما،اپوزیشن لیڈرزشامل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی ذمہ دارہے، بھارتی حکومت مواصلات کی بندش اور کرفیوختم کرے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے 41 روز ہوگئے، وادی میں مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے۔ قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پر سخت پابندیاں عائد ہیں اورمعصوم کشمیری 41 روز سے بھارتی جبر میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، مقبوضہ کشمیر میں اسکول اور تجارتی مراکز بند ہیں۔
کشمیری میڈیا کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News