Advertisement

ایران کو ارامکو تنصیبات پرحملوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا،عادل الجبیر

Al-Jubeir

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے پاس ارامکو تنصیبات پرحملے کا جواب دینے کے لئے بہت سے آپشن ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ ارامکو پر حملہ غیرمعمولی واقعہ ہے اور ہم اس بات کا جائزہ لےرہے ہیں کہ تفتیش کے بعد ہمیں کیا قدم اٹھانا ہوگا۔
عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ بمباری سے متاثرہ تیل تنصیبات کی بحالی اور مرمت کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
الجبیر نے انکشاف کیا کہ ارامکو حملے کے بعد واشنگٹن کے ساتھ اعلی سطح پر ہم آہنگی موجود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے نئی پابندیوں کے ذریعے ایران کے خلاف ایک مضبوط موقف ختیار کیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران خمینی انقلاب کے بعد سے ہی سعودی عرب کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ تہران کو ارامکو تنصیبات پرحملوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

Advertisement
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا ہے۔ جنگ آپشن آخری ہونا چاہئے۔ ایران کے بارے میں واشنگٹن کے ساتھ تمام شعبوں میں مضبوط اور مستقل رابطہ اور ہم آہنگی ہے۔
الجبیر نے توقع ظاہر کی کہ کہ یورپی ممالک ایرانی حکومت کے خلاف ٹھوس موقف کا مظاہرہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر معاشی دباؤ میں نرمی اسے مزید سخت کردے گی۔
انہوں نے ایران کی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے متفقہ میکنزم اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
عادل الجبیرنے کہا کہ ہم یمن میں سویلین مقامات کو نہیں بلکہ فوجی مراکز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے بحران کے آغاز کے ساتھ ہی سعودی عرب نے یمن میں انسانی ہمدردی کے شعبوں میں 14 ارب ڈالر ادا کیے تھے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version