سعودی کابینہ میں ردوبدل، نئے وزیر خارجہ کا تقرر

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی کابینہ میں ردوبدل کیا ہے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان کو نیا وزیر خارجہ مقرر کردیاکردیا گیا ہے۔
شاہی فرمان کے مطابق وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف کو ان کے منصب سے سبکدوش کرکے شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ بن فیصل بن فرحان آل سعود کونیا وزیر خارجہ مقرر کردیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان امریکہ میں سعودی سفارتخانے میں سینیئر کنسلٹنٹ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ سعودی ایوان شاہی میں مشیر اور السلام فضائی صنعت کمپنی کے چیئرمین کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔
نئے وزیر خارجہ بحری و فضائی نقل و حمل اور بزنس منیجمنٹ میں وسیع تجربے کے حامل ہیں۔ شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں کام کر چکے ہیں۔
ا یک اور شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹر ابراہیم العساف کو وزیر مملکت و رکن کابینہ متعین کردیا گیا ہے۔
شاہ سلمان نے ڈاکٹر نبیل بن محمد العامودی کو وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے سے برطرف کرکے ان کی جگہ انجینیئر صالح بن ناصر بن العلی الجاسر کو وزیر ٹرانسپورٹ بنادیا۔
ڈاکٹر عبداللہ بن شرف بن جمعان الغامدی کو مصنوعی ذہانت اور گوشواروں کی سعودی اتھارٹی کا چیئرمین بدرجہ وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ ایک اور شاہی فرمان جاری کرکے صالح بن محمد بن ابراہیم العثیم کو مصنوعی ذہانت اور گوشواروں کی سعودی اتھارٹی کا ڈپٹی چیئرمین متعین کردیاگیا۔ ڈاکٹر عصام بن عبداللہ بن خلف الوقیت کو نیشنل انفارمیشن سینٹر کا ڈائریکٹر اور ڈاکٹر طارق بن عبداللہ بن عبدالعزیز الشدی کو قومی گوشواروں کے ادارے کے دفتر کا سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

