امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاترکی پرعائدپابندیاں ختم کرنےکااعلان

شام میں جنگ بندی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیاہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارےکے مطابق وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ترکی پر عائد پابندیاں ختم کرنےکے لیے امریکی وزیرخزانہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
امریکی صدرکاکہناتھاکہ پابندیاں اٹھانےکافیصلہ ترکی اورشام میں سیز فائرپرکیاگیاہے،اگر سیزفائر کو برقرارنہیں رکھاگیاتوامریکاپھر سے پابندیاں لگادے گا۔
ٹرمپ نےکہاکہ اب روس، ترکی اور کردوں کویقینی بناناہوگاکہ داعش کسی اورعلاقےپرقبضہ نہ کریں۔اس سے پہلے روس ترکی اور روس میں معاہدہ ہواکہ شام کےسرحدی علاقوں میں تیس کلومیٹرز تک سیف زون قائم کیا جائے گا۔
گزشتہ روزامریکی صدر نےٹوئٹ کے ذریعے کہاتھا کہ ترکی اور شام کی سرحد پر ہمیں بڑی کامیابی ملی ہے، سیف زون بن چکا ہے، انھوں نے ترکی اور شام کے درمیان جنگ بندی پر خوشی کا اظہار کیا، اور لکھا کہ جنگ بندی ہو چکی اور لڑائی ختم ہو گئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ کرد اب محفوظ ہیں اورانھوں نے معاملات نمٹانے کے سلسلے میں ہمارے ساتھ مل کراچھے طریقے سےکام کیا۔
امریکی صدرکا یہ بھی کہنا تھا کہ داعش کے پکڑے گئے قیدی بھی اب محفوظ ہیں، میں اس سلسلے میں گیارہ بجے صبح وائٹ ہاؤس سے باضابطہ بیان جاری کروں گا۔
خیال رہےکہ سیزفائرمعاہدے کے تحت کرد شام اور ترکی بارڈر کےساتھ موجودعلاقےسےنکالےگئے ہیںترکی اس علاقے کوسیف زون بنانے کا خواہاں تھا۔
واضح رہے کہ 18 اکتوبرکو ترکی امریکہ کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت شمالی شام میں کردوں کے خلاف فوجی کارروائی پانچ روز کے لیےبند کرنےپررضامند ہوگیا تھا۔
ترک صدراردوگان سے ملاقات کے بعد امریکی نائب صدر مائیک پینس نےاعلان کیا تھا کہ ترکی پانچ روز تک جنگ بند رکھے گااس دوران کرد شہریوں کو شمالی شام سے محفوظ انخلا دیا جائے گا جس کے بعد ترکی کو علاقے کو بفر زون بنانے کا مکمل اختیار ہوگا۔
دوسری جانب ترکی نےشام میں کارروائی کےنتیجے میں 775 دہشتگردوں کی ہلاکت کادعویٰ بھی کیا ہے، جبکہ 7ترک اور 79 شامی اہلکار وں سمیت 20 شہری بھی شہیدہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

