Advertisement

فرانس نے جیٹ فائٹر طیارہ رافیل بھارت کے حوالے کردیا

France hand over Rafael jets to India

فرانس نے فورتھ جنریشن جیٹ فائٹر طیارہ رافیل بھارت کے حوالے کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فرانس نے فورتھ جنریشن رافیل لڑاکا جیٹ بھارت کے حوالے کردیا ہے۔بھارت نے 2016ء میں فرانس سے چھتیس رافیل لڑاکا طیارے خرید کرنےکا سودا کیا تھا،ان طیاروں کی کل مالیت پونے نو ارب ڈالر سے کچھ زیادہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کو رافیل لڑاکا جیٹ حوالے کرنے کی تقریب فرانس کے جنوب مغرب میں واقع علاقے میرجنک میں طیارہ ساز فرم داسالٹ ایوی ایشن کے پلانٹ میں منعقدہ ہوئی ،اس میں فرانسیسی وزیر دفاع فلورینس پارلی اور ان کے بھارتی ہم منصب راجناتھ سنگھ نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں رافیل لڑاکا جیٹ باضابطہ طورپر بھارت کے حوالے کیے جانے کے بعد بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پائیلٹ کا سوٹ زیب تن کیا اور ہیلمٹ پہن کر رافیل کے کاک پٹ میں فرانسیسی ہوا باز کے ساتھ سوار ہوئے اور آزمائشی پرواز کی ۔

بھارتی وزیر دفاع فرانس کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔وہ اس تقریب کے بعد فرانسیسی ہم منصب سے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون اور بحرہند اور بحرالکاہل کے خطے میں سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنے والے تھے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارت میں گذشتہ سال فرانس سے آٹھ ارب اٹھہتر کروڑ ڈالر مالیت کے طیارے خرید کرنے کے اس سودے پر ایک تنازع کھڑا ہوگیا تھا اور حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت پر فرانس سے یہ لڑاکا جیٹ تقریباً تین گنا زیادہ قیمت پر خرید نے کا الزام عائد کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version