Advertisement

عمران خان نے اقوام متحدہ میں مقبو ضہ کشمیر کےلئے آواز اٹھائی تو کشمیریوں کو اچھا لگا، التجا مفتی

iltija-Mufti

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب سن کر کشمیر یو ں کو اچھا لگا کہ کوئی تو ہمارے لیے بات کررہاہے۔

تفصیلات کے مطا بق محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں بات کی تو کشمیریوں کو اچھا لگا اور نتیجتاً ان کی تقریر کے بعد وہ سڑکوں پہ آگئے، آج کشمیر میں ہر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ کیا بٹوارے کے بعد بھارت سے جا ملنے کا فیصلہ درست تھا یا نہیں؟

التجا مفتی نے کہا ہے کہ آج کشمیری سوچ رہے ہیں کہ جس ملک کے ساتھ ہم تقسیم کے وقت منسلک  ہوئے تھے وہ تو  آج سکیولر نہیں رہا ہے تو کیا ہماری اس وقت کی قیادت نے صحیح فیصلہ کیا تھا؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت کشمیر کے نوجوانوں میں بہت زیادہ بھارت مخالف جذبات پیدا ہو گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بھارت گاندھی کابھارت نہیں رہا، کشمیریوں کااتنا حق نہیں کہ اتنا بڑا فیصلہ لینے سے پہلےان سے پوچھ لیاجائے، بھارت کشمیریوں کی طاقت کو چھیننا چاہتےہیں، کشمیرمیں بھارتی اقدام کا ترقی اور منصوبہ بندی سے کوئی تعلق نہیں،یہ لوگ کشمیریوں کو مزہ چکھاناچاہتےہیں۔

Advertisement

التجا نے مزید بتا یا کہ بھارت نہیں چاہتا کشمیرسے آوازاٹھے، انٹرنیٹ کی سہولت کھلنے سے لوگ بتائیں گے کہ کیسے انہیں اتنا عرصہ قید میں رکھاگیا، چھوٹے بچوں پر تشدکیاگیاہے، کشمیر کے لوگوں کو پنجرے میں بندکرکے رکھ دیاہے یہ لوگ چاہتے ہیں کہ جمہوری اور سیکیولرملک میں ہندوؤں کا راج ہوجائے۔

انہوں نے سوال کیا کہ ترقی کا کہنے والے بتائیں کہ انہیں اب تک کس نے روکا تھا؟ ان کا کہنا تھا کہ ریاست بہار سے لوگ یہاں مزدوری کے لیے آتے ہیں کیونکہ یہاں انھیں بہتر اجرت ملتی ہے۔

سانحہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ کی صاحبزادی التجا مفتی نے مصرعہ پڑھا کہ’’ لمحوں نے خطا کی صدیوں نے سزا پائی‘‘۔

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version