Advertisement

جوہری معاہدے کی پاسداری میں کمی کا سلسلہ “پوری سنجیدگی” سے جاری رکھیں گے, خامنہ ای

Supreme-Leader-Ali-Khamenei

ایرانی  سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ ایران مطلوبہ نتائج آنے تک 2015 کے جوہری معاہدے کی پاسداری میں   کمی کا سلسلہ    سنجیدگی  سے  جاری رکھیں  گے  .

تفصیلات کے  مطابق ایرانی    سپریم لیڈر نے   اس بات پر بھی  زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران   پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی امریکی پالیسی  کو ہمیشہ  ناکامی کا  سامنا رہا ہے  ۔

ایرانی  سپریم لیڈر   نے امریکہ کو   دھمکی دیتے  ہوئے  کہا  کہ   ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنی پاسداری کی سطح کم کرتا رہے گا   اور یہ سلسلہ مکمل سنجیدگی کے ساتھ جاری رہے گا۔

خامنہ ای نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ “ایران کی جانب سے  جوہری معاہدے پرعمل درامد کم کرنے کا جو اعلان کیا گیا تھا اس پر مکمل اور جامع طور سے عمل جاری رہنا چاہیے یہاں تک کہ ہم مطلوبہ نتائج حاصل کر لیں”۔

 خامنہ ای   نے   ایران کے خلاف تیل پابندیوں کو ایک قلیل مدتی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ درست اقدام اس قلیل مدتی مسئلے کو طویل مدتی فائدہ میں بدل دے گا ، ’’یعنی تیل کی آمدنی سے قومی بجٹ کی آزادی‘‘۔آیت اللہ خامنہ ای نے زور دے کر کہا  کہ جو پابندیوں کا دباؤ ہم پر حکمت عملی کے ساتھ ڈالا جارہا ہے وہ حکمت عملی سے ہمارے مفادات میں ہوگا۔

Advertisement

 واضح  رہے کہ  برطانوی اخبار “دی گارڈین” نے جمعے کے روز انکشاف کیا تھا کہ یورپی یونین نے ایران کو رازداری سے آگاہ کیا ہے کہ اگر تہران نے جوہری معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی کے حوالے سے نئے اقدامات کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری رکھا تو یورپی یونین نومبر میں اس معاہدے سے دست بردار ہونے کے آغاز پر مجبور ہو جائے گی۔

اخبار کے مطابق ایران کو جاری تنبیہہ پر تین ممالک برطانیہ، جرمنی اور فرانس پہلے ہی متفق ہو چکے تھے جنہوں نے 2015 کے ایرانی جوہری معاہدے پر دستخط کیے تھے اور یہ تنبیہہ بدھ کے روز یورپی یونین کے اجلاس کے موقع پر جاری کی گئی تھی۔

یورپی یونین کی جانب سے یہ تنبیہہ فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں کی ثالثی بننے کی کوشش ناکام ہو جانے کے بعد سامنے آئی ہے جو ماکروں نے امریکا اور ایران کے درمیان ایک نئی ڈیل کو ممکن بنانے کے لیے کی۔ اس نئی ڈیل کے تحت واشنگٹن کو پابندیاں اٹھا لینا تھیں اور تہران کو جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری پر لوٹ آنا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version