مدینہ میں حیات طیبہ ﷺ اور اسلامی تہذیب پر جدید ترین میوزیم بنانے کا منصوبہ

مسلم ورلڈ لیگ (ایم ڈبلیو ایل) کے سکریٹری جنرل اور مسلم اسکالرز کی بین الاقوامی تنظیم کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے نبی کریم ﷺکی حیات اور اسلامی تہذیب کے حوالے سے میوزیم کی جگہ مختص کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق العیسیٰ نے مدینہ کے گورنر پرنس فیصل بن سلمان کی سرپرستی میں میوزیم کے معاہدے پر دستخط کیے۔
20 ہزار مربع میٹر پر پھیلا یہ میوزم مدینہ میں تعمیر کیا جائے گا جس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا بھی استعمال ہوگا۔
العیسیٰ نے عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میوزیم کی تعمیر کا مقصد دنیا بھر میں حضور اکرم ﷺ کی حیات کے بارے میں تعلیم دینا اوراس امر کو بھی اجا گر کرنا ہے کہ سرزمین عرب سے ہی اسلامی تہذیب کاآغاز ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ میوزیم کی تعمیر کے لئے 24 مسلم ممالک کی طرف سے درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
میوزیم میں سائنسی اور تحقیقی مراکز ، تربیت ، ترقی اور ترجمے کے مراکز ، گیلریوں ، بین الاقوامی کانفرنس رومز اور سائنسی سیمینار اور سرگرمی مراکز موجود ہوں گے جو اس کو عالمی وسائل بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

