Advertisement

فرانس کے ثالثی کے منصوبے سے کسی حد تک متفق ہیں، حسن روحانی

Hassan Rouhani

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ فرانس کے ثالثی کے منصوبے سے کسی حد تک متفق ہیں۔

صدر حسن روحانی نے بدھ کو سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کیے جانے والے کابینہ کے اجلاس کے دوران کہا ہے کہ  فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی طرف سے امریکہ اور ایران کے لئے پیش کردہ مذاکرات کا مجوزہ دستاویزی منصوبہ  اسلامی جمہوریہ کے لئے کافی حد  تک  قابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں کچھ الفاظ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ، جس کے تحت ایران کو جوہری ہتھیاروں کی پیروی نہ کرنے اور خطے  کی سیکیورٹی  صورتحال  کے پیش  نظر    آبی گزرگاہوں  پر  لگائی جانے والی  تمام پابندیاں  ختم  کرنا ہوں  گی  ۔جبکہ   ایران کو فوری طور پر تیل کی فروخت دوبارہ شروع کرنے کی بھی اجازت  بھی دینا ہوگی   ۔

  حسن روحانی نے کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے دوران امریکہ سے موصول ہونے والی پابندیوں کے بارے میں ملے جلے پیغامات نے مذاکرات کے امکان کومزید  کمزور کردیا تھا۔

 حسن  روحانی  کا  مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب  سے  عوامی سطح پر یہ کہنا ناقابل قبول ہے کہ وہ ایران پر سخت پابندیاں لگا رہے ہیں۔دوسری جانب یورپی ممالک اُنہیں یہ یقین دہانی کرائیں کہ وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں ۔کیا ایران صدر ٹرمپ کی بات کو اہمیت دے یا یورپی ممالک کی یقین دہانیوں کو؟ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر پابندیوں سے متعلق بیانات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

Advertisement

واضح  رہے کہ یورپی یونین نے ایران کو آگاہ کیا ہے  کہ  اگر تہران نے جوہری معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی کے حوالے سے نئے اقدامات کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری رکھا تو یورپی یونین نومبر میں اس معاہدے سے دست بردار ہونے کے آغاز پر مجبور ہو جائے گی۔

تین ممالک برطانیہ، جرمنی اور فرانس پہلے ہی متفق ہو چکے تھے جنہوں نے 2015 کے ایرانی جوہری معاہدے پر دستخط کیے۔ جبکہ یورپی یونین کی جانب سے  یہ تنبیہہ بدھ کے روز یورپی یونین کے اجلاس کے موقع پر جاری کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version