Advertisement

ڈرتا ہوں کہیں والدہ کی طرح اہلیہ کو بھی نہ کھو دوں

diana-and-harry

برطانوی شہزادہ ہیری نے اس خوف کا اظہار کیا ہے کہ کہیں ان کی والدہ لیڈی ڈیانا کی تاریخ اہلیہ میگن کے ساتھ نہ دہرائی جائے۔

گلف میڈیا نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق ایک ذاتی خط کی اشاعت پر شاہی خاندان کی بہو میگن مارکل نے برطانوی جریدے ’دی میل ‘ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

میگن مارکل نے ذاتیات پر حملہ کرنے پر برطانوی جریدے ’دی میل‘ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ میگن مارکل کے وکلا نے بھی اشاعت کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ وکلا کے مطابق خط کی اشاعت کے ذریعے شاہی جوڑے کے خلاف جان بوجھ کر غلط اور توہین آمیز کہانیوں کی مہم چلائی جارہی ہے۔

جس کے بعد اپنے ایک جذباتی بیان میں شہزادہ ہیری نے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

شہزادہ ہیری نے اپنی والدہ لیڈی ڈیانا کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا سب سے بڑا ڈر یہی ہے کہ تاریخ خود کو دہرارہی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ با اثر قوتیں کس طرح انسان کی ذاتی زندگی پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔

Advertisement

شہزادہ ہیری نے لکھا کہ ’میں نے اپنی ماں کو کھو دیا اور اب میں اپنی بیوی کو ان ہی طاقت ور قوتوں کا شکار ہوتے ہوئے دیکھتا ہوں۔‘

شہزادہ ہیری نے کہا کہ اخبار نے شاہی خاندان کی ذاتیات پر حملہ کرتے ہوئے عوام کو بہکانے کی کوشش کی ہے۔

تاہم دوسری جانب اخبار کی انتظامیہ نے شاہی جوڑے کے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

اخبار کی انتظامیہ اپنے موقف پر ڈٹی نظرآئی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ اپنے کیس کا بھرپور دفاع کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version